آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر سوات یونیورسٹی میں تقریب کا انعقاد

سوات (زما سوات ڈاٹ کام:04مئی2018) آزادی صحافت کے عالمی دن کے حوالے سے سوات یونیورسٹی میں ایک تقریب منعقدہوئی جس میں شورش زدہ علاقوں میں پیشہ وارانہ ذمہ داریاں انجام دینے والے رپورٹروں کوخراج تحسین پیش کرنے کیلئے ’ذمہ دارانہ صحافت‘‘ کے موضوع پر ایک خصوصی مکالمے کااہتمام کیاگیا۔ تقریب سوات یونیورسٹی کی سوسائٹی سواستوفوٹوویڈیوکلب کے زیراہتمام منعقدہوئی جس میں وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹرمحمدجمال خان مہمان خصوصی تھے جبکہ سوات پریس کلب کے چیئرمین شہزادعالم، سینئرصحافی محبوب علی، شیرین زادہ، نیازاحمد،حضرت بلال، فضل رحیم خان، فضل خالق، سعیدالرحمان، ہارون سیراج ، پرووسٹ سوات یونیورسٹی ڈاکٹرفضل ربی ، شعبہ صحافت کے انچارج جمال الدین اور یونیورسٹی کے فکلٹی ممبران و طلباء نے بڑی تعدادمیں شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلرسوات یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرمحمدجمال خان نے کہاکہ معاشرتی مسائل کواجاگرکرنے اوران کے حل کے بارے صحافت کاکردار اہمیت کاحامل ہے۔انہوں نے کہاکہ آج تیزی کے ساتھ فروغ پانے والی انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ہوتے ہوئے جہاں صحافت کے شعبہ میں جدت آئی ہے وہاں صحافیوں کی ذمہ داریاں بھی بڑھ گئی ہیں انہیں مختلف ایشوزپرقوم کی درست سمت میں رہنمائی کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ آج ہم صحافت کاعالمی دن یعنی ورلڈپریس فریڈم ڈے منارہے ہیں جس کامقصدصحافیوں خاص کرمعاشرتی مسائل اوربدامنی جیسے حساس ایشوزکی رپورٹنگ کرنے والے صحافیوں کوخراج تحسین پیش کرناہے اوراس عزم کے اعادہ کرناہے کہ ذمہ دارانہ صحافت کیلئے ہم سب کی مشترکہ کوششیں جاری رہیں گی۔قبل ازیں تقریب کے آرگنائزرسواستوفوٹوویڈیوکلب اورشعبہ صحافت وابلاغ عامہ کے انچارج جمال الدین اورپرووسٹ سوات یونیورسٹی ڈاکٹرفضل ربی نے کہاکہ سوات کے صحافیوں نے خطہ میں بدامنی کے وقت اوربعدازاں متاثرین سوات کی دوبارہ آبادکاری کے مرحلے پر مشکلات سے دوچارسوات کے عوام کی ترجمانی اپنی ذمہ دارانہ صحافت کے ذریعہ کی آج انہیں صحافیوں کوخراج تحسین پیش کرنے کیلئے اس تقریب کااہتمام کیاگیاہے۔ اپنے خطاب میں چیئرمین سوات پریس کلب شہزادعالم نے معاشرتی مسائل کواجاگرکرنے میں صحافیوں کی ذمہ دارانہ رپورٹنگ پرروشنی ڈالی انہوں نے کہاکہ جہاں سوات کی قدرتی خوبصورتی سیاحوں کویہاں کھینچ لاتی ہے وہاں مقامی لوگ کئی قسم کے معاشرتی مسائل کے شکارہیں انہوں نے کہاکہ ہردوراورحالت میں سوات کے مقامی صحافیوں نے اپنے قلم کے ذریعہ معاشرتی مسائل کی نہ صرف نشاندہی کی بلکہ ان کے حل کیلئے بھی اپنی تحریروں کے ذریعہ جدوجہدکی اوریہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔ سینئرصحافی محبوب علی نے شورش اورتنازعات کی کوریج کرنے میں صحافیوں کودرپیش مشکلات پراظہارخیال کیااورکہاکہ مشکل وقت میں بھی سوات کے صحافیوں نے صحافت کے پیشے کے ساتھ پوراانصاف کیااوراپنی مثبت رپورٹنگ کے ذریعہ خطہ کے حالات کوبہتراندازمیں اجاگرکیا۔ سینئرصحافی شیرین زادہ نے ’’ذمہ دارانہ صحافت‘‘کے موضوع پرہونے والے مکالمے میں آئی ڈی پیزکی کوریج جبکہ مشال ریڈیوکے نمائندے نیازاحمدنے سیلاب اوردیگرقدرتی آفات کی کوریج میں مقامی صحافیوں کی ذمہ دارانہ رپورٹنگ پرروشنی ڈالی۔ تقریب کے اختتام پرمہمان خصوصی وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹرمحمد جمال خان نے شرکاء میں سرٹیفیکٹس اورشیلڈزتقسیم کئے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More