ملاکنڈڈویژن کو پاکستان کا سوئٹزرلینڈبنائیں گے‘امیر مقام

سوات(زما سوات ڈاٹ کام:09مئی2018) وزیراعظم کے مشیر اوپاکستان مسلم لیگ ن صوبہ خیبرپختونخوا کے صدر انجینئرامیرمقام نے کہاکہ اگراللہ تعالیٰ نے عوامی خدمت کاموقع دیاتوملاکنڈڈویژن کے پہاڑوں سے حقیقی سوئٹزرلینڈبنائیں گے،ہمیشہ مشکل وقت میں ملاکنڈڈویژن کے عوام کے شانہ بشانہ کھڑارہا،جب کوئی ان کیلئے آوازاٹھانہیں رہاتھامیں نے ہرفورم پراس خطے کی نمائندگی کی اورحقوق کے حصول کیلئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کیا۔انہوں نے کہاکہ دہشت گردی ایرامیں سات مرتبہ جان لیواحملے ہونے کے باوجودعوام میں رہا،2005کے زلزلہ یا کے تباہ کن سیلاب کبھی بھی عوام کواکیلانہیں چھوڑا۔ان خیالات کااظہارانہوں نے آج آکامعروف یونین کونسل ،سوات میں شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرمسلم لیگی رہنمالیاقت علی خان نے انجینئرامیرمقام کوعلاقے کے مسائل سے آگاہ کیاجس کے حل کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی۔انجینئرامیرمقام نے کہاکہ ملاکنڈڈویژن سے تبدیلی کے نام نہاددعویداروں نے ووٹ لیکرعلاقے کے مسائل کوطاق نسیاں میں رکھ دیاہے،عوام کے مسائل پرانکے کانوں پرجوں تک نہیں رینگتی۔انہوں نے کہاکہ موجودہ صوبائی حکومت ملاکنڈڈویژن کیساتھ سوتیلی ماں جیساسلوک کررہی ہے مگریہاں سے منتخب وزراء وزیراعلیٰ کے سامنے لب کشائی کی جرات نہیں کرسکتے۔وزیراعلیٰ نے ملاکنڈڈویژن پرانکم ٹیکس نفاذکیلئے سفارشات مرتب کرنے کے دوران بھی ملاکنڈڈویژن سے منتخب وزراء اورممبران صوبائی اسمبلی نے چھپ کاروزہ رکھاتھا۔انہوں نے کہاکہ ملاکنڈڈویژن سے ٹیکس نفاذختم کرنے تک میں چھین سے نہیں بیٹھاتھااورالحمداللہ عوام کے امنگوں کے مطابق وہ مطالبہ بھی حل کرایا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More