علاقہ گڑاسا کے عوام کا بند راستوں کو کھولنے کا مطالبہ

سوات(زما سوات ڈاٹ کام:10مئی2018)گاؤں کوکارئی کے علاقہ گڑاسا کے لوگوں نے بند راستوں کو کھولنے کا مطالبہ کردیا ،راستوں کی بندش کے سبب اہل علاقہ کو آمد ورفت سمیت اشیائے ضروریہ لانے ،بچوں کے بروقت سکول پہنچنے اور مریضوں کو ہسپتال پہنچانے میں شدید مشکلات اور پریشانی کا سامنا ہے،جائزمطالبہ منظور نہ ہوا تو احتجاج کریں گے،اس حوالے سے شیرافضل ،شہزادہ،شیربہادر،اعظم خان،بخت زمین اوردیگر اہل علاقہ نے سوات پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ وہ زمانہ قدم سے علاقہ گڑاسا میں آباد ہیں جہاں پر ان کے رہائشی مکانات اورکھیت موجود ہیں یہاں پرسکون زندگی گزارتے تھے مگر سال ڈیڑھ سال قبل علاقے کے ایک بااثر شخص نے کھیت وزمین خرید لی اور اس کے بعد آمدورفت کے تمام راستوں کو بند کردیاجس کے سبب لوگوں کو آمدورفت اور باہر سے اشیائے ضروریہ لانے میں شدید مشکلات اورپریشانی کا سامنا ہے،انہوں نے کہاکہ فصلیں پک چکی ہیں مگر وہاں پر ٹریکٹر لے جانے کا راستہ بھی بند ہے جس کی وجہ سے ہماری فصلیں خراب ہونے کا خدشہ ہے ،انہوں نے کہاکہ اس حوالے سے اے سی،پٹواری اور گرداور نے بھی ہمارے حق میں فیصلہ دیا ہے مگر بااثر شخص اس کے باوجود بھی راستوں کو کھولنے پرآمادہ نہیں،انہوں نے کہاکہ سکولوں،قدرتی چشموں اوردیگر راستوں کوبھی بند کردیاہے جس کے سبب نہ صرف بچوں کو بروقت سکول پہنچنے میں پریشانی درپیش ہے بلکہ مریضوں کو ہسپتال پہنچانے میں بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہاہے ،انہوں نے مطالبہ کیا کہ اعلیٰ حکام علاقے میں بند راستوں کو کھولنے کیلئے اقدامات کریں بصورت دیگر وہ احتجاج پر مجبورہوجائیں گے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More