کبل تھانہ میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی زیر صدارت کھلی کچہری

سوات(زما سوات ڈاٹ کام:10مئی2018) صوبائی پولیس سربراہ صلاح الدین خان کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں جاری مہم کے دوران ضلعی پولیس سربراہ کیپٹن(ر)واحدمحمود کی جانب سے سوات کے علاقہ کبل تھانہ میں عوام کو درپیش کسی بھی قسم کی قانونی و اخلاقی مدد، ان کے مسئلے مسائل کے فوری اور بروقت حل کے لیے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا ۔ کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او سوات کیپٹن(ر)واحد محمود نے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد معاشرے کے غریب اور مظلوم عوام کو بروقت انصاف کی فراہمی مہیا کرنا ہے ۔عوام اپنے اجتماعی ،ذاتی یا عوامی مفاد عامہ کی کسی بھی قسم کی اطلاع کے بارے میں ہمیں آگاہ کر سکتے ہیں۔ ضلعی پولیس سربراہ نے کہا کہ امن و امان کو برقرار رکھنے کے لئے عوام کو پولیس کے ساتھ بھر پور تعاون کرنی ہوگی اور اپنے علاقے میں کسی بھی مشکوک شخص کو دیکھ کر متعلقہ پولیس کو فوری طور پر اطلاع دے ۔انہوں نے مزید کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن آپریشن میں عوام اپنا بھرپور کردار ادا کریں تاکہ علاقے میں جرائم پیشہ افراد کا خاتمہ ہو جائے ۔ کیپٹن(ر)واحد محمود نے عوام کو درپیش مسئلے مسائل سے آگاہی حاصل کی اور فوری طور پر ان کے حل کے لیے احکامات جاری کئے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More