پولیس کی گاڑی مبینہ طور پر لکڑی سمگل کرتے ہوئے پکڑی گئی

کالام (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 12 مئی 2018ء) محکمہ فارسٹ نے پولیس کی گاڑی کوسمگلنگ کرتے ہوئے پکڑلی۔ محکمہ فارسٹ کے اہلکاروں کے مطابق تھانہ کالام کے مرزا اور پولیس اہلکار کانسٹیبل اور دیگر اہلکار غیرقانونی فرنیچر لے کر کالام چیک پوسٹ کراس کر رہے تھے کہ مدمقابل آنے والے موٹرسائکل سے گاڑی ٹکراگئی اور اس میں سے غیرقانونی لکڑی سے بنے فرینچر برآمد ہوئے۔ جبکہ حادثے میں تین نوجوان بھی زخمی ہوگئے۔ محکمہ فارسٹ نے گاڑی نمبر IDT 6013 کو فرنیچر سمیت تحویل میں لے کر فارسٹ آفس منتقل کردی۔ اس حوالے سے ایس ایچ او کالام سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ گاڑی مقامی پمپ میں فیول ڈالنے جارہی تھی جبکہ فرنیچر ایک پولیس اہلکار کا ہے جس نے کرایہ پر مکان لیا ہوا ہے جہاں فرنیچر منتقل کیا جارہا تھا۔ جبکہ محکمہ فارسٹ کے اہلکاروں کے مطابق مقامی فرنیچر بھی بغیر فارسٹ پرمٹ کے لے جانا غیرقانونی ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق ایکسیڈنٹ کے دوران گاڑی میں پولیس اہلکار موجود تھے اور حادثہ کے بعد فرنیچر برآمد ہوا۔ عینی شاہدین نے مزید ٹمبر کی موجودگی کا انکشاف کیا ہے، جس عمارت میں ٹمبر کا انکشاف ہوا ہے مقامی لوگوں نے اس کا محاصرہ کرلیا ہے اور تحقیق جاری ہے۔ تحصیل یوتھ کونسلر بحرین نصراللہ انصاری جائے وقوعہ پر پہنچے تو میڈیا کو بتایا کہ پولیس سے مزید ٹمبر سمگلنگ کا انکشاف ہوا جس کے لئے جرگہ تشکیل دیا جائے گا اور تحقیق کی جائے گی۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More