سوات ہیلتھ جیم کے زیر اہتمام مختلف مقابلوں کا انعقاد، ضلع بھر سے کھلاڑیوں کی شرکت

سوات(خورشید علی ) سوات ہیلتھ جیم کے زیر اہتمام مختلف مقابلوں کا انعقاد، باکسنگ، ویٹ لفٹنگ ،کراٹے سمیت دیگر مقابلوں میں ضلع بھر سے کھلاڑیوں کی شرکت ، تفصیلات کے مطابق سوات میں پہلی مرتبہ اولمپک گیمز کی تیاریوں کے سلسلے میں سوات ہیلتھ جیم کے زیر اہتمام مختلف مقابلوں کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع بھر سے کثیر تعداد میں کھلاڑیوں نے حصہ لیا، باکسنگ، ویٹ لفٹنگ ، کراٹوں، اور ریس کے مقابلوں میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کو ائے ہوئے لوگوں نے کافی سراہا، ویٹ لفٹنگ میں ابراہیم نے 145 کلو وزن اٹھا کر مقابلہ جیت لیا، جبکہ دوسرے نمبر پرعطاء اللہ اور تیسرے پر حسن علی رہے، اسی طرح پاورلفٹنگ مقابلوں میں بھی ابراہیم نے 195 کلو گرام وزن اٹھا کر مقابلہ جیت لیا، ٹائر دوڑ کا مقابلہ عطاء اللہ نے جیت لیا اور مقررہ فاصلہ 23سیکنڈ میں پورا، کیا اسی طرح باڈی بلڈنگ کے جونیئر مقابلوں میں ایاز نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ سینئر باڈی بلڈنگ کے مقابلے میں نیاز خان نے پہلی پوزیشن حاصل کی، اسی طرح ریسنگ اور باکسنگ کے مقابلے بھی کرائے گئے ، مقابلوں کے مہمان خصوصی ناظم یونین کونسل نویکلے شوکت علی تھے،جنہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے اس موقع پر ارگنائز میاں جاوید حسین اور مہمان خصوصی ناظم شوکت علی نے کہا کہ کھیلوں کے مقابلوں سے نوجوانوں میں نئے امنگ پیدا ہوتے ہیں اور وہ مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب ہوتے ہیں، انہوں نے کہا کہ اس قسم کے مقابلے وقتا فوقتا ہونے چاہئے تاکہ ہماری نوجوان نسل کی صحت پر اچھے اثرات مرتب ہوں، انہوں نے کہا کہ یہ مقابلے اولمپک گیمز میں سوات کے کھلاڑیوں کی شرکت کیلئے ایک سنگ میل ثابت ہو سکتی ہے

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More