ڈپٹی کمشنر سوات کا واسا کی جانب سے جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ

سوات (زما سوات ڈاٹ کام:14مئی2018)ڈپٹی کمشنر سوات شاہد محمود اور اے سی بابوزئی شہاب محمد خان نے واٹر سپلائی اینڈسنیٹیشن سروسز مینجرآپریشن میاں شا ہدعلی کے ہمراہ جاری صفائی ستھرائی ، نکاسی آب صورتحال اور تر قیاتی کاموں کامعیاراو میٹیریل کے کاموں کا معائنہ کیا ۔اس موقع پر ڈی سی سوات نے کہاصحت وصفائی کی صورتحال میں مذید بہتری ہمارا اوّلین ترجیح ہے ۔ڈپٹی کمشنرنے ہدایت کی کہ تمام راستوں کے اطراف صفائی ستھرائی ، نکاسی آب کاکام بروقت مکمل کیا جائے اور علاقوں میں کچرا کنڈیوں سے کچراباقاعدگی سے اٹھایا جائے ۔ خاص طور پروالی سوات کے دورسے بند نکاسی آب نالیو ں کو فوری طورپرصفائی کاکام شروع کیا جائے ا نہوں ترقیاتی کاموں کی رفتار اور میٹیریل کے معیار کا جائزہ لیا۔انہوں نے متعلقہ حکام کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ کام کی معیار و رفتار پر خاص توجہ دیں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More