وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ سوات ایکسپریس وے کے پہلے مرحلے کا افتتاح کر دیا

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 21 مئی 2018ء) وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویزخٹک نےسوات ایکسپریس وے کے پہلے مرحلے کا افتتاح کر دیا۔پرویز خٹک نے کہا کہ تنقید کرنے والوں کو اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے گزشتہ ساٹھ سالوں میں کوئی دکھا دے کہ کسی نے بڑا منصوبہ بنایا ہو۔

سوات ایکسپریس وے کے پہلے مرحلے میں پچاس کلومیٹرحصے کا افتتاح کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے سیاسی مخالفین کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ تنقید کرنے والے سیاسی پارٹیوں نے کیا کیا ہے، جو لوگ کہتے ہے پی ٹی آئی نے کیا کیا انہیں سوات موٹر وے آ کر دیکھنا چایئے ہرجگہ سال لگ جاتے ہیں ہم نے سب سے تیز بی آر ٹی بنای ہے۔

پرویز خٹک نے کہا کہ پی ٹی آئی نے اصوبے کے اداروں کو ٹھیک کیا، حکمران نظام ٹھیک کرنے نہیں آتے بلکہ پرانی ڈگر پر چلتے رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو خود چور، ڈاکو ہوتے ہیں وہ دوسرے کوبھی چور،ڈاکو سمجھتے ہیں۔

وزیر اعلی کے پی کے نے بتایا کہ منصوبے پرمجموعی طور پر چونتیس ارب روپے کی لاگت آئی ہے۔ منصوبے سے شمالی علاقوں تک رسائی آسانی سے ممکن ہوسکے گی ایکسپریس وے کے باقی ماندہ تیس کلومیٹر حصے پر بھی تعمیراتی کام جاری ہے سوات موٹروے دوسال میں مکمل ہوجائےگاجس سے سیاحت کو فروغ ملے گا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More