مجھ پرتھپڑمارنے کامنصوبہ پہلے سے بنایا گیا تھا۔ دانیال عزیز

لاہور: مسلم لیگ ن کے دانیال عزیز نے کہاہے کہ مجھ پرتھپڑمارنے کامنصوبہ پہلے سے بنایا گیا تھا۔

دانیال عزیز نے ایکسپریس نیوزکے پروگرام ٹودی پوائنٹ میں میزبان منصورعلی خان سے گفتگومیں کہا کہ نعیم الحق کے وڈیو پیغام سے ثابت ہوگیا مجھ پرتھپڑمارنے کامنصوبہ پہلے سے بنایاگیاتھاکیونکہ پروگرام خوشگوارتھا،میں نے انھیں کہامجھ پرہاتھ اٹھانے کی جرات کیسے کی ،جس پرانھوں نے کہاتم نے مجھے چورکہاحالانکہ میں نے ان کی جماعت کے حوالے سے بات کی تھی، عمران خان نے ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کے تحت لکھ کردیاوہ ٹیکس چوری کرتے رہے، جو ادائیگیاں باقی ہیں،وہ اب اداکرناچاہتے ہوں، وصول کرلی جائیں۔

پی ایس پی کی رکن فوزیہ قصوری نے کہاہے پی ٹی آئی کوبنانے میں میرابھی ہاتھ ہے،اسے 22 برس دیے کیونکہ ہم ملک میں تبدیلی چاہتے تھے،جس میں انصاف ملے،آج جن لوگوں کواس میں خوش آمدید کہا جا رہا ہے، وہ تبدیلی کاحصہ نہیں بن سکتے،فصلی بٹیروں کاکام اقتدار کی سیاست ہے،میں نے عمران خان پراس لیے یقین کیا تھا کہ نئی قیادت لائیں گے مگروہ اصولوں سے پھر گئے، پیپلزپارٹی اورن لیگ اسٹیبلشمنٹ کی مددسے اقتدارمیں آئیں،آج پی ٹی آئی کے پیچھے کون ہے؟

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More