کالام کے علاقہ گورکین کے مقامی جنگل میں دو قیمتی دیار کے درخت کاٹ دئے گئے

کالام(زما سوات ڈاٹ کام) کالام کے علاقہ گورکین کے مقامی جنگل میں دو قیمتی دیار کے درخت کاٹ دئے گئے۔ٹمبر مافیاز کو جرمانہ کرکے درختوں کو ضبط کرلیا گیا۔محکمہ فارسٹ سے رابطہ کرنے پر فارسٹر محمد بلال کے مطابق دو فریقین کا متعلقہ اراضی پر تنازعہ ہے۔ ایک فریق نے راتوں رات دو قیمتی درخت کاٹ دئے ہیں۔ ملزمان پر دو لاکھ جرمانہ اور درخت ضبط کرلئے گئے ہیں۔تاہم مقامی لوگوں نے صوبائی حکومت سے سخت کاروائی کا مطالبہ کردیا تاکہ قیمتی جنگ کو تباہی سے بچایا جاسکے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More