ملاکنڈ ڈویژن کی خصوصی حیثیت کا خاتمہ،فضل حکیم کا اسمبلی میں آواز اُٹھانے کا اعلان

سوات (زما سوات ڈاٹ کام:26مئی2018)ملاکنڈ ڈویژن کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے خلاف ڈیڈک کمیٹی کے چیئرمین فضل حکیم خان کاصوبائی اسمبلی میں اواز اٹھانے کا اعلان ، تمام ممبران کو اعتماد میں لیکر ملاکنڈ ڈویژن کی خصوصی حیثیت برقرار رکھیں گے ، گذشتہ روز سوات پریس کلب میں تمام سیاسی پارٹیو، تاجر برادری ، سول سوسائٹی ، وکلاء کے گرینڈ جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے ڈیڈک کمیٹی کے چیئرمین ایم پی اے فضل حکیم خان نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ ملاکنڈ ڈویژن کی خصوصی حیثیت کو کسی بھی صورت ختم نہیں ہونے دیں گے ، فاٹا کو صوبے کا حصہ بنا کر پی ٹی آئی نے تاریخی اقدام اٹھا یا ہے اور اس قبائلی علاقے کے عوام کو ملک کے دیگرحصوں کے شہریوں کی طرح حقوق دلائیں گے ، ملاکنڈ ڈویژن کے تمام ممبران قومی وصوبائی اسمبلی سے رابطے شروع کئے اور اس سلسلے میں تمام ممبران ایک ہی موقف پر متفق ہے کہ عوامی مراعات یا ملاکنڈ ڈویژن کی خصوصی حیثیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا ، انہوں نے کہا کہ میں عوام کا خادم ہوں اور عوام کی خدمت کے لئے سیاسی میدان میں ہو میں یہاں کے عوام کے لئے مراعات لاؤنگا ، ان سے مراعات چھیننے کے مکمل خلاف ہوں اور آج پور ے ڈویژن کے ممبران صوبائی اسمبلی میں ملاکنڈ ڈویژن کی حیثیت کو برقرار رکھنے کے لئے آواز اٹھائینگے ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More