سوات پریس کلب کے خلاف دائر کیس خارج ،مذکورہ افراد ممبرشپ کے حقدار نہیں، سول جج ششم اکرام اللہ خان

سوات (زماسوات ڈاٹ کام)سوات پریس کلب کے خلاف دائر کیس خارج کردیا گیا ، انورشاہ ، نثار اور رفیع اللہ نامی افراد کی جانب سے سوات پریس کلب کے خلاف ممبر شپ کے حوالے سے کیس دائر کی گئی تھی ، جس میں سوات پریس کلب کے الیکشن کمیٹی اور چیئرمین کو فریق بنایا گیا تھا ، جس میں پریس کلب کی جانب سے سوات کے معروف قانون دان اورنگزیب خان عرف باچہ لالا نے کیس کی پیر وی کی اور بتایا کہ مذکورہ افراد سوات پریس کلب کے ممبربننے کے حقدار نہیں جس پر گذشتہ روز سول جج ششم اکرام اللہ خان نے کیس کا فیصلہ کرتے ہوئے ان افراد کا کیس خارج کردیا اور سوات پریس کلب کے حق میں فیصلہ دے دیا ، واضح رہے کہ اس سے پہلے ان افراد نے اس طرح مقدمہ درج کیا تھا جو کہ وہ بھی خارج ہو چکا ہے ، سوات پریس کلب کے چیف آرگنائزر غلام فاروق سپین دادا ، چیئرمین شہزاد عالم اور یونین کے صدر فضل رحیم خان نے فیصلے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے عدلیہ کے فیصلے کو حق کی جیت قرار دیا ہے

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More