عام انتخابات ، جماعت اسلامی سوات نے اپنے امیدواروں کو میدان میں اتار دیا

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 27 مئی 2018ء) سوات میں جماعت اسلامی نے عام انتخابات کے لئے قومی اور صوبائی اسمبلی کے لئے امیدواروں کا اعلان کردیا ، حلقہ پی کے 2 سے بخت امین کریمی ، حلقہ پی کے 5 سے سابق ایم پی اے محمد آمین ، حلقہ پی کے 7 سے سابق صوبائی وزیر حسین احمد کانجو ،پی کے 8 سے سابق ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر فضل سبحان اور قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 2 کے لئے محکمہ پولیس کے سابق ڈی ایس پی نوید اقبال کو نامزد کردیا گیا ،پورے ملک کے طرح ضلع سوات میں بھی جماعت اسلامی متحدہ مجلس عمل کا حصہ ہے اس لئے ان نامزد امیدواروں کی پوزیشنیں بہتر دکھائی دے رہی ہے ، یاد رہے کہ گزشتہ کئی دنوں سے جماعت اسلامی کے اندر سے اختلافات کے مختلف خبریں زیر گردش تھیں تاہم اتوار کے روز امیدواروں کے اعلان سے جماعت اسلامی کے باوثوق ذرائع نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نامزد امیدواروں کی نامزدگی پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ آئندہ عام انتخابات کے لئے بھرپور کمپئن چلائینگے ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More