تحصیل مٹہ میں آج بھی گوشت350 سے 400 روپے فی کلو تک فروخت،انتظامیہ خاموش

مٹہ (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 29 مئی 2018ء) تحصیلمٹہکےمختلفبازاروںمیںآجبھیمبینہطورپرگوشت350 سے 400 روپےفیکلوتکفروخت,عوامکاضلعیانتظامیہسےکاروائیکی اپیل،تفصیلات کے مطابق عوام نے ضلعی انتظامیہ سے پرزور اپیل کی ہے کہ مٹہ تحصیل انتظامیہ پرقصائی مافیا کا پلہ اب بھی بھاری ہے جبکہ اج تک مٹہ انتظامیہ نے بازاروں میں نکلنے اور معلومات لینے کی زحمت ہی نہیں کی۔عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ مٹہ تحصیل کے مختلف بازاروں میں آج بھی گوشت کی قیمت فی کلو 400 روپے تک رہی جبکہ انتظامیہ خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہے ۔لوگوں کا کا کہنا ہے کہ گوشت کے علاوہ سبزی اور پھلوں کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کررہی ہیں اور سبزی فروشوں کے طرف سے بھی عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے کا سلسلہ بلاخوف بدستور جاری ہے۔اسلئے مٹہ کے عوام نے ضلعی انتظامیہ سے پرزور مطالبہ کیا ہے قصائیوں کیخلاف کاروائی کرکے غریب عوام کی مشکلات کا ازالہ کیا جائے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More