پولیس ڈرائیوینگ سکول سوات کے عوام کیلئے ایک تحفہ ہے، ڈی پی او سوات

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 29 مئی 2018ء) ڈی پی او سوات کے طرف سے قائم شدہ پولیس ڈرائیونگ سکول کانجو سوات میں پانچویں کورس کامیابی سے اپنے اختتام کو پہنچ گیا۔اس سلسلہ میں ڈی پی اوسوات کے طرف سے پانچویں کورس کے شرکاء کے لئے تقریب کا اہتمام بھی کیاگیا ۔تقریب میں کورس کے شرکاء نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سوات میں جدید سہولیات سے آراستہ ڈرائیونگ سکول کا قیا م ڈی پی او سوات کیپٹن (ر) واحد محمود کا سوات کے عوام کے لئے ایک تحفہ ہے۔شرکاء نے کہا کہ پولیس ڈرائیونگ سوات میں ہمیں جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ڈرائیونگ سکھایا گیا ، پریکٹیکل کے ساتھ ساتھ Theory بھی پڑھائی گئی اور ٹریفک قوانین سے بھی آگاہ کیا گیا ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او سوات کیپٹن (ر)واحد محمود نے کورس پاس کرنے والے شرکاء کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کو مبارکباد دی۔ڈی پی او سوات نے کہا کہ دوران ٹریننگ جو اخلاقیا ت آپ کو سکھائی گئی ہے ان کو بروئے کار لاتے ہوئے سڑک پر پروفیشنل ڈرائیورزکی طرح Behaveکریں۔صبر سے کام لے،لوگوں کو کھلے دل سے معا ف کرے،لڑائی جھگڑا نہ کرے،سیٹ بیلٹ باندھے،اوور ٹیک نہ کرے،غلط جگہ گا ڑی پارک نہ کرے روڈ پر لگی تمام سائن بورڈز کو followکرے۔ایمبولینس ،فائر بریگیڈ اور پولیس کی گاڑی نے جب بھی سائرن لگایا ہو ان کو راستہ دیں۔پولیس وارڈنز کے ساتھ تعاون کریں ۔ڈی پی او سوات کے طرف سے کورس میں پوزیشن لینے والے اور یتیم شرکاء کے لئے فری لائسنس کا اعلان کیا گیا اورکورس کے تمام شرکاء کو سرٹفیکیٹس دئے گئے جبکہ پولیس ڈرائیونگ سکول کے عملہ کو شیلڈ ز اور انعامات دیئے گئے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More