مینگورہ شہر،زائد منافع خوراورباسی اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی، بھاری جرمانے عائد

مینگورہ(زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 30 مئی 2018ء) اسسٹنٹ ڈائریکٹر تحفظ صارفین کی مینگورہ بازار میں گرانفروشوں اور باسی اشیاء فروخت کرنے والوں کیخلاف کارروائی ، درجنوں چالان ، باسی گوشت ، باسی مچھلی تلف ، رمضان شریف میں کارروائی جاری رکھنے کا عزم ، مرغ مارکیٹ کے دورے کے موقع پر قیمتوں کا معائنہ کیا گیا ،مقرر کردہ قیمت سے زائد وصولی پر درجنوں مرغ فروش بھی کارروائی کی زد میں آ گئے، تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز اسسٹنٹ ڈائریکٹر تحفظ حقوق صارفین سوات آصف رضا خان ، کنزیومر انسپکٹر عبداللہ نے سٹاف اور مینگورہ پولیس کے ہمراہ مینگورہ شہر کے مختلف بازاروں کا دورہ کیا ،مرغ مارکیٹ سمیت گوشت مارکیٹ ، مختلف ریسٹورنٹس،کباب فروش ، سبزی فروشوں اور فروٹ فروشوں اور جوتے فروخت کرنے والے دکانداروں کے ریٹس اور صفائی کا نظام چیک کیا اور کارروائی کرتے ہوئے 13 مختلف دکانداروں کو نرخنامہ و صفائی کا خیال نہ رکھنے اور قیمتیں زیادہ وصول کرنے پر چالان کیا جبکہ مینگورہ شہر کے ایک ریسٹورنٹ میں باسی گوشت اور باسی مچھلی کو تلف کیا گیا، مرغ فروشوں کو ترازو نہ رکھنے پر چالان کیا گیا جبکہ باٹا دکان میں جوتوں پر ریٹس نہ ہونے پر انہیں بھی چالان کیا گیا ،اس موقع پر آصف رضا خان کا کہنا تھا کہ رمضان شریف میں ناجائز منافع خوروں اور صفائی کا خیال نہ رکھنے والے دکانداروں کیخلاف کارروائی جاری رہے گی، انہوں نے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر مینگورہ شہر کے مختلف بازاروں اور سوات کے دیگر تحصیلوں میں چیکنگ اور ناجائز منافع خوروں کیخلاف کارروائی جاری ہے انہوں نے کہا کہ شکایت کرنے والے کنزیومر کورٹ کے نمبر پر اپنی شکایات درج کرا سکتے ہیں 0946-9240315 ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More