سوات بھر میں ایک ماہ بعد لوڈشیڈنگ مکمل طور پر ختم کردی جائیگی

مینگورہ (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 31 مئی 2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر امیر مقام نے کہا ہے کہ بجلی لوڈشیڈنگ اورکم وولٹیج کے حوالے سے لوگوں کو درپیش مشکلات کا ہمیں پورا پورا احساس ہے اوران مشکلات کو دور کرنے کیلئے دن رات عملی کوششیں کررہے ہیں،عوام مزید ایک ماہ تکلیف برداشت کریں اس کے بعد بجلی کامسئلہ مستقل بنیاد پر حل کریا جائے گا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوات پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پرضلع ناظم محمد علی شاہ ، مسلم لیگ کے ضلعی صدر قیموس خان ، ضلعی جنرل سیکرٹری سید حبیب علی شاہ ، بازار صدر عبدالرحیم ، قوی خان ایڈووکیٹ ،ضلعی کونسلر ارشاد خان ، شہزادہ عمر فاروق اور مسلم لیگ ن کے دیگرعہدیدار،قائدین اورکارکنوں کی کثیرتعداد موجود تھی،انجینئر امیر مقام نے کہاکہ اس وقت بجلی کی ضرورت زیادہ اور پیداوار کم ہے اگر بجلی پوری ہو تو پھر بھی ملاکنڈڈویژن اور سوات کو تسلسل کے ساتھ بجلی فراہم نہیں کی جاسکتی اس لئے اوورلوڈنگ کی وجہ سے وقتاََ فوقتاَ لوڈشیڈنگ ہورہی ہے ،انہوں نے کہا کہ گریڈ پرکام جاری ہے جس پر تین ارب بیس کروڑروپے کی لاگت آئی ے جبکہ کام تکمیل کے مراحل میںہے ، اورایک ماہ بعد عوام اس کے ثمرات سے مستفید ہونا شروع ہوجائینگے،

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More