پختونخوامیں آئندہ پانچ روز میں سخت گرمی پڑے گی ، الرٹ جاری

خیبر پختونخوا کے اکثر علاقوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران سخت گرمی پڑنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے اسی دوران ملاکنڈ میں گردوغبار اور ہلکی بوندا باندی جبکہ صوبے کے باقی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیش گوئی کردی گئی ہے اس سلسلے میں جمعرات کے روز پی ڈی ایم اے یعنی پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے صوبہ بھر میں الرٹ جاری کردیا ہے جس میں متعلقہ محکموں کو پیشگی انتظامات کی ہدایت کردی گئی ہے واضح رہے کہ خشک موسم اور ہوا میں نمی کا تناسب کم ہونے کی وجہ سے صوبے کے اکثر حصے شدید گرمی کی لپیٹ میں آگئے ہیں جس کی وجہ سے درجہ حرارت میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے پی ڈی ایم اے کی جانب سے اس حوالے سے جاری تفصیل کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے آئندہ پانچ دنوں کے دوران صوبے کے گرم مرطوب علاقوں بشمول پشاور میں درجہ حرارت بڑھ جانے کی پیش گوئی کی گئی ہے جس کی روشنی میں صوبے کے تمام گرم مرطوب اضلاع میں لوگوں کو گرمی سے بچائو کیلئے احتیاطی تدابیر جاری کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے پی ڈی ایم اے کے مطابق آئندہ دنوں میں خیبر پختونخوا میں سخت گرمی رہے گی تاہم ملاکنڈ کے بعض حصوں میں گردوغبار اور ہلکی بوندا باندی کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے جبکہ باقی حصوں میں موسم خشک اور معمول سے زیادہ گرم رہے گا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More