کالام پولیس کی غنڈہ گردی عروج پر،بے گناہ عوام پر ہاتھ صاف کرنے لگے

کالام(ایچ ایم کالامی) کالام پولیس کی غنڈہ گردی، مفت گاڑی فراہم نہ کرنے پر ڈرائیور سے کارڈ چھین لیا اور حوالات میں بند کرنے کی دھمکی دی۔ مذاحمت پر مقامی نوجوانوں پر چڑھ دوڑے اور صحافی کے گریبان میں ہاتھ ڈالا۔ تفصیلات کے مطابق ایک مقامی ڈائنا ڈرائیور شوکت نے میڈیا کو بتایا کہ پولیس نے ان سے فری میں گاڑی لے کر بویوں وادی جانے کا کہا۔ انکار پر پولیس نے ان سے کارڈ چھینا اور حوالات میں بند کرنے کی دھمکی دی۔ جس پر مقامی نوجوانوں نے تھانہ جاکر ایس ایچ او سے شکایت کی تو ایڈیشنل ایس ایچ او، مرزا اور محرر نے ان کی پٹائی کردی۔ مقامی نوجوانوں عبدالرحمن، یونس، خالد خان اور ارشد علی نے بتایا کہ پولیس نے دھمکی دی کہ اس گاڑی میں تین ٹائر سرکار کی اور ایک آپ کی ہے، اس لئے اس پر ہماری چلتی ہے۔ تو تو میں میں کے بعد پولیس نے ان پر ہلہ بول دیا اور نوجوانوں کو پیٹا۔ اس مسلے کی کوریج کرنے والے صحافی ابرار احمد نے بتایا کہ پولیس نے ان کے گریبان میں ہاتھ ڈالا اور گالیاں دی۔مقامی مشران نے موقع پر پہنچ کر پولیس سے گاڑی اور ڈرائیور کا کارڈ واپس کردیا۔ اد حوالے سے پولیس کے حکام سے رابطہ کرنے کی کوشش کی مگر رابطہ قائم نہ ہوسکا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More