مہوڈنڈ سے کالام آنے والی گاڑی کو حادثہ موڑ کاٹتے ہوئے کھائی میں جاگری، ڈرائیور جاں بحق

کالام(ایچ ایم کالامی سے ) کار کھائی میں جاگری، ڈرائیور جاں بحق۔ تفصیلات کے مطابق کار نمبر AJ 4057 مہوڈنڈ سے مٹلتان آرہی تھی کہ گلیشر کے مقام پر موڑ کاٹتے ہوئے کھائی میں جاگری۔ جس کے نتیجے میں مقامی ڈرائیور بہادر خان ولد حجاب خان جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق گاڑی میں تین افراد سوار تھے۔ مہوڈنڈ کے قریبی گلیشئیر میں دو سواری اتار کار گلیشئیر سے گزررہی تھی کہ برف کا تودہ ٹوٹ گیا اور موڑ کاٹتے ہوئے گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہوکر کھائی میں جاگری۔ جس کے نتیجے میں ڈرائیو جاں بحق ہوگیا۔ پولیس جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور لاش کو مٹلتان پہنچا دی گئی۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More