بارامہ کے عوام واپڈا کے خلاف سراپا احتجاج،سیدوشریف روڈ بند کرکے شدید نعرے بازی

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 05 جون 2018ء) بارامہ کے عوام واپڈا کے خلاف سراپا احتجاج،سیدوشریف روڈ بند کرکے شدید نعرے بازی تفصیلات کے مطابق مینگورہ کے نواحی علاقہ بارامہ کا ٹرانسفارمر تین دن سے خراب پڑا ہے اور لوگوں کو رمضان کے مہینے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ گرمی کی وجہ سے بچوں اور بوڑھوں کا برا برا حال ہے واپڈا کی جانب سے عدم توجہ کیخلاف علاقہ مکینوں نے آج سیدو شریف روڈ بند کرکے واپڈا حکام کے خلاف شدید نعرے بازی کی جس کے بعد واپڈا اہلکاروں سے مذاکرات میں یقین دہانی پر مشتعل عوام نے احتجاج ختم کیا۔ علاقے کے لوگوں کا کہنا ہے کہ تین دن سے بجلی معطل ہے جبکہ واپڈا میں شکایات کے باوجود کوئی بھی پوچھنے نہیں آیا، لوگوں کو شدید مشکلات درپیش ہیں اور آج چھوتے روز بھی ٹرانسفارمر کا کوئی بندوبست نہیں کیا گیا اسلئے احتجاج پر مجبور ہوگئے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More