سوات سمیت ملک بھر کی مساجد میں آج لوگ اعتکاف میں بیٹھیں گے

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 05 جون 2018ء) سوات سمیت ملک بھر کی مساجد میں لاکھوں افراد آج اعتکاف میں بیٹھنے کی سعادت حاصل کریں گے۔ 20 رمضان المبارک کو عشرہ مغفرت شروع ہوتے ہی اہل ایمان مساجد اور گھروں میں اللہ کو راضی کرنے کے لیے اعتکاف کرتے ہیں۔ اعتکاف کی تنہائی میں مسلمان جہاں دنیاوی کام سے الگ ہوکر رب کائنات کی رضا کے لئے عبادات و مناجات میں مصروف رہتے ہیں وہیں روحانی پاکیزگی سے بھی سیراب ہوتے ہیں۔ خالق کائنات کی خوشنودی حاصل کرنے کے لیے عید کا چاند نظر آنے تک عبادات کا یہ سلسلہ جاری رہتا ہے۔ہر سال کی طرح امسال بھی ملک بھر کی مساجد میں لاکھوں افراد اعتکاف میں بیٹھیں گے۔ اس سلسلے میں مساجد میں تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More