‎بعض اہلکار پیرامیڈیکس کو پروموشن سے محروم رکھنا چاہتے ہیں،میانگل علیم

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 05 جون 2018ء) آل پاکستان پیرامیڈیکس سٹاف فیڈریشن سیدو ٹیچنگ ہسپتال کا ایک ہنگامی اجلاس زیر صدارت میاں گل علیم منعقد ہوا جنرل سیکرٹری فضل غفار نے ایجنڈا پیش کیا اجلاس میں تمام کیبنٹ ممبرز اور سینئر سٹاف نے شرکت کی اجلاس میں پیرامیڈیکس ری سٹرکچرنگ / اپ گریڈیشن کا نوٹیفکیشن جاری ہونے پر فیڈریشن کے صوبائی صدر حبیب خان اور انکی کابینہ کو خراج تحسین پیش کیا گیا سیکرٹری ہیلتھ عابد مجید اور ڈی جی ہیلتھ کو انکے ہمدردانہ روئیے پر شکریہ ادا کیا گیا اجلاس میں اس بات پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا کہ محکمہ صحت کے بعض اہلکار اور کچھ نادیدہ ہاتھ سروس رولز کو بہانہ بنا کر اور ان میں رعایت نہ کرکے ہزاروں پیرامیڈیکس کو ایک مرتبہ پھر پروموشن سے محروم رکھنا چاہتے ہیں لیکن آل پاکستان پیرامیڈیکس سٹاف فیڈریشن اس قسم کی مذموم کوششوں کی بھر پور مخالفت کرے گی اور سٹاف کے جائز حقوق کیلئے اور سروس رولز میں ان ترامیم کیلئے بہت جلد ایک اجلاس بلا کر اپنے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی اگلے گریڈ وں میں پوسٹوں کے تناسب میں اضافہ موجودہ پیرامیڈیکس کو مستفید ہونے کیلئے کیا گیا ہے اسکی منظوری وزیراعلیٰ پہلے ہی دے چکے ہیں تاکہ گزشتہ کئی دہائیوں سے وہ پیرامیڈیکس جو 20 یا 35 سال سروس کے باوجود پروموشنز سے محروم چلے آ رہے ہیں انکی ماضی کی محرومیوں کا ازالہ ہو کر انکو انکا جائز حق اور انصاف مل جائے اسکے لئے سروس رولز میں رعایت انتہائی ضروری ہے کیونکہ نام نہاد صوبائی PPHA ایک مرتبہ پھر اس جائز حق کے حصول میں مکمل ناکام رہی ہے اس کیلئے پیرامیڈیکس ہر قسم کی قربانی اور تعاون کیلئے تیار ہیں ہم اس قسم کے حربوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرینگے ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More