شعبۂ تاریخ جہان زیب کالج میں یک روزہ سیمینار کا انعقاد،طلبہ کی شرکت

مینگورہ (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 05 جون 2018ء) شعبۂ تاریخ جہان زیب کالج میں یک روزہ سیمینار کا انعقاد، سیمینار سے ڈاکٹر عرفان اللہ خان نے خطاب کیا، سوال و جواب کا بھی بامعنی سیشن ہوا، شعبہ تاریخ ،گورنمنٹ جہان زیب کالج سوات ،میں ’’دی پریزنٹ اَیز رِفلیکشن آف دی پاسٹ: این انلسز آف دی پولٹیکل سٹانس آف دی دیوبندیز اِن پاکستان‘‘(The Present as Reflection of the Past: An Analysis of the Political Stance of the Deobandis in Pakistan) کے موضوع پریک سیمینار منعقد ہوا،جہان زیب کالج کے شعبۂ پاکستان سٹڈیز کے ڈاکٹرعرفان اللہ خان نے سیمینار کے موضوع پرسیر حاصل گفتگو کی۔ انہوں نے مدرسۂ دیو بند کے قیام اور اس کے اغراض و مقاصد سے لے کرعلمائے دیوبند کا مختلف ادوار میں مختلف جہتوں سے کام اورقیامِ پاکستان کے بعدعلمائے دیوبند کاپاکستان اور خطے میں مختلف حوالوں سے ادا کئے گئے کردار پرسیر حاصل گفتگو کی، ڈاکٹر عرفان اللہ خان کے لیکچر کے بعد سوال و جواب کا ایک گرم، دلچسپ اور با معنی سیشن ہوا جس میں انھوں نے طلبہ اور دوسرے سامعین کے سوالات کے بہتر انداز میں جوابات دیئے۔ سیمینار میں شعبۂ تاریخ کے طلبہ اور پروفیسروں کے علاوہ دوسرے شعبہ جات کے طلبہ اور پروفیسروں نے بھی شرکت کی، آخر میں شعبۂ تاریخ کے چیئرمین ڈاکٹر سلطان روم نے ڈاکٹرعرفان اللہ خان،پروفیسروں اور طلبہ کا شکریہ ادا کیا کہ انھوں نے اس سیمینار کے لیے وقت نکالا۔ انہوں نے اس سیمینار کو طلبہ اور دوسرے سامعین کے لیے مفید قرار دیتے ہوئے طلبہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ انھیں اس سے بھر پور طور پر استفادہ کرنا چاہیے۔طلبہ اور دوسرے سامعین نے اس سیمینار کوبہت مفید قرار دیا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More