‎ سوات وائلڈ لائف ڈویژن کے زیر اہتمام ما حولیات کا عالمی دن منایا گیا

مینگورہ (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 05 جون 2018ء) سوات وائلڈ لائف ڈویژن کے زیر اہتمام ما حولیات کا عالمی دن منایا گیا اس سلسلے میں گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ جہانزیب کالج میں تقریب کا اہتمام کیا گیاجس میں کالج کے طلباء و اساتذہ، پروفیسرز اور محکمہ ماحولیات و جنگلی حیات کے عملے کے علاوہ عمائدین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر مقررین اور محققین نے ماحول، جنگلات اور جنگلی حیات کے تحفظ پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور طلبہ و طالبات کو آگاہی دیتے ہوئے ان سے کہا کہ وہ محکمہ ماحولیات و جنگلی حیات کے شانہ بشانہ جنگلی حیات اور حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کیلئے اپنا فعال کردار ادا کریں تقریب کے دوران طلباء وطالبات کے ما بین پینٹنگز اور پو سٹر ز کا شاندار مقابلہ بھی ہوا جس میں طلباء و طالبات نے ماحول اور اس پر اثر انداز ہونے والے عوامل کو بڑے خوبصورت انداز سے پیش اجاگر کیا اور اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا بھر پور استعمال کیا مقابلہ جیتنے والے شرکاء کو خصوصی انعامات دیئے گئے مہمان خصوصی جہانزیب کالج کے پرنسپل پر و فیسر سراج احمد، زوالوجی ڈیپارٹمنٹ کے چیئرمین چیئرمین پروفیسر نذیر احمداور ڈو یژنل فارسٹ آفیسر وائلڈ لائف سوات عبدالغفور نے ماحول و جنگلی حیات کی اہمیت اور اسے بہتر بنانے میں طلباء کے کردار پر روشنی ڈالی انہوں نے پلا سٹک کے بیدریغ استعمال سے ماحولیات کو پہنچنے والے نقصانات سے بھی شرکاء کو اگاہ کیاجو اس سال کا خصوصی موضوع بھی ہے تقریب کے آخر میں اگاہی واک کا اہتمام کیا گیا شرکاء نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر ماحول اور جنگلی حیات کی بقاء اور تحفظ سے متعلق نعرے درج تھے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More