سوات کے مرکزی شہر سمیت کئی علاقوں میں باران رحمت کے بعد موسم خوشگوار

مینگورہ (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 05 جون 2018ء)سوات کے مزکزی شہر مینگورہ میں طویل خشک موسم کے بعد بدھ کی رات باران رحمت شروع ہوگئی، جبکہ بالائی سیاحتی علاقوں مہوڈنڈ ،کالام ،مالم جبہ ، میاندم اور دیگر علاقوں میں آج دوپہر کے ژالہ باری ہوئی ،جس سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ سیاحتی علاقوں میں ملک بھر سے سیاحوں کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ جبکہ بارش سے موسم خوشگوار ہونے کی وجہ سے مینگورہ اور مضافات کے باسیوں نے سکھ کا سانس لے لیا۔یاد رہے کہ گزشتہ کئی دن سے سوات میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے جس سے روزہ داروں کو شدید مشکلات کا سامنا تھا تاہم حالیہ بارش سے لوگوں کے چہرے کھل اُٹھے ہیں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More