دارلقضاء نے سوات کے حلقہ بندیاں کالعدم قرار دیدیں، الیکشن کمیشن کو دو دن کی مہلت

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 06 جون 2018ء) پشاور ہائی کورٹ کے مینگورہ بنچ (دارالقضاء) نے سوات کے تمام حلقہ بندیوں کو کالعدم قرار دیدیا، دو دن کے اندر اندر الیکشن کمیشن نئی حلقہ بندیاں کرے، ہائی کورٹ کے دو رکنی بنچ نے فیصلہ سنادیا، پشاور ہائی کورٹ کے مینگورہ بنچ میں جے یو ائی کے رہنما ثناء اللہ خان نے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 4 اے این پی کے رہنما بریگیڈئیر سلیم نے این اے 2 ، اورحیدر علی نے حلقہ پی کے 6 کے حلقہ بندیوں کیخلاف کورٹ میں رٹ دائر کی تھی ، جس کو کورٹ نے منظور کرتے ہوئے نئے حلقہ بندیوں کو کالعدم قرار دیتے ہوئے الیکشن کمیشن اف پاکستان کو ہدایات جاری کردی ہے کہ دو دن میں ان حلقہ بندیوں پر نظرثانی کرے ، ہا ئی کورٹ نے فیصلہ کی کاپی الیکشن کمیشن اف پاکستان کو ارسال کردی۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More