سوات پولیس نے چاند رات پر ہوائی فائرنگ کی روک تھام کیلئے حکمت عملی ترتیب دیدی

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 07 جون 2018ء) سوات پولیس نے چاند رات پر ہوائی فائرنگ کی روک تھام کو یقینی بنانے کے لئے حکمت عملی ترتیب دے دی۔ہوائی فائرنگ ایک قبیح اور مکروح فعل ہے،جس کا تدارک کرکے معصوم لوگوں کی زندگیوں کو بچایا جاسکتا ہے۔ڈی پی او سوات واحد محمود کا ہوائی کے تدارک کے سلسلہ میں اپنائی گئی حکمت عملی سے متعلق اجلاس کے دوران صحافیوں کو بریفنگ۔ ضلعی پولیس سربراہ واحد محمود کی سربراہی میں ہوئی فائرنگ کے روک تھام کو یقینی بنانے اور نئی حکمت عملی سے متعلق صحافی برادری کو اعتماد میں لینے کے لئے خصوصی اجلاس کا انعقاد کیا گیا ،اجلاس میں ایڈیشنل ایس پی خانخیل اور دیگر پولیس افسران بھی شریک تھے ،ضلعی پولیس سربراہ نے اجلاس کے دوران شرکاء پر واضح کیا کہ ہوائی فائرنگ کے مرتکب افراد کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی اختیار کی جائے گی،انہوں نے ہوائی فائرنگ کے خلاف آگاہی مہم شروع کرتے ہوئے عنقریب پولیس کی طرف سے آگاہی واک کا اہتمام کرنے کیساتھ ساتھ اصلاحی ویڈیو بنانے کا بھی عندیہ دیا جس کو سوشل میڈیا کے ذریعے عوام الناس تک پہنچایا جائیگا،ضلعی پولیس سربراہ نے اس موقع پر کہا کہ ہوائی فائرنگ کے نتیجہ میں بے گناہ اور معصوم شہریوں کی جان چلی جاتی ہے جبکہ بعض شدید زخمی ہوکر عمر بھر کے لئے معذور ہو جا تے ہیں ،اجلاس میں شریک صحافیوں نے سوات پولیس کی ہوائی فائرنگ کے خلا ف آگاہی مہم شروع کرنے اور اس کے روک تھام کے لئے ترتیب دی گئی حکمت عملی کو سراہتے ہو ئے مزید بہتری کے لئے تجاویز بھی پیش کیں،ضلعی پولیس سربراہ نے واضح کیا کہ صحافی معاشرے کے اصلاح اور جرائم کی نشاندہی میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں اس لیے صحافی برادری ہوائی فائرنگ کے تدارک کے لئے اپنا بھر پور کردار ادا کریں،اس موقع پر ضلعی پولیس سربراہ نے سول سوسا ئٹی سے بھی اپیل کی کہ وہ ہو ائی فائرنگ کی روک تھام اور اس کے خلاف آگاہی اور شعور اجاگر کرنے میں محکمہ پولیس کا ساتھ دیں ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More