دو درجن کے قریب تحریک انصاف ورکران نے آزاد حیثیت سے الکشن لڑنے کا فیصلہ کرلیا، فہرست جاری

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 10 جون 2018ء) تحریک انصاف کی جانب سے دو روز قبل پرٹی ٹکٹوں کی فہرست جاری کی گئی جس پر ضلع بھر میں پی ٹی آئی ورکران نے شدید رد عمل اظہار کیا اور متفقہ طور پر یہ اعلامیہ جاری کیا کہ ٹکٹوں کی تقسیم میں نظریاتی ورکران کو نظرانداز کیا گیا ہے تاہم پارٹی قیادت کی جانب سے کسی قسم کا مثبت اشارہ نہ ملا تو ان ورکران نے آزاد حیثیت الیکشن لڑنے عندی دیدیا۔جن میں دو درجن کے قریب ورکران نے کاغذات نامزدگی جمع کرادئے ہیں۔جن میں سابق ایم این اے سلیم الرحمن کے خلاف سہیل سلطان ایڈوکیٹ ،تحصیل کونسلر باز خان ،ضلعی کونسلر محمد زیب خان ،اقبال محمود ،سردارعالم خان،انجینئر شوکت حیات اورارشدخان نے کا غذات نامزدگی جمع کرادئے ہیں ،اسی طرح سابق ایم پی اے فضل حکیم کو دوبارہ ٹکٹ ملنے کے خلاف تحصیل کونسلر باز خان ،ضلعی کونسلر ضیاء اللہ عرف جانان،وسیم اکرم ،نعمان اورفضل الرحمن نے کاغذات نامزدگی جمع کرادئے ہیں ،حلقہ پی کے 4سے سابق ایم پی اے عزیز اللہ گران کو ٹکٹ ملنے کے خلاف فضل اکبر بابا ،طاہر خان اوربخت عمر ،سابق ایم پی اے ڈاکٹر امجدعلی کے خلاف حسین احمد ،ڈاکٹر ضیاء اللہ اورانجینئر شرافت علی میدان میں آگئے ہیں ،مرادسعید کے خلاف سعید خان آف ڈھیرئی نے این اے 4اور ڈاکٹر امجدعلی کے خلاف پی کے 7سے الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے ،ان پارٹی رہنماؤں نے کہا ہے کہ ہمیں کسی بھی صورت ان ٹکٹوں کی تقسیم قابل قبول نہیں اور بہت جلد ہم پورے ضلع میں انصاف ورکرز فورم کا اجلاس طلب کرکے ہر حلقے سے ایک ایک امیدوار سامنے لائیں گے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More