‎تنخواہوں کی عدم ادائیگی،بھرتیوں میں نظر اندازی،واسا کیخلاف کیس دائر

مینگورہ (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 10 جون 2018ء) متحدہ مزدور یونین سی بی اے تحصیل میونسپل ایڈ منسٹریشن بابوزئی مینگورہ کے چیئرمین ڈاکٹر خالد محمود خالد گوجر ، صدر بخت کرم ، نائب صدر محمد رازق ، جنرل سیکرٹری قاری جمیل احمد اور فنانس سیکرٹری رسول خان نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج / پریزائیڈنگ آفیسر لیبر کورٹ ملاکنڈ ڈویژن میں ٹی ایم او تحصیل بابوزئی مینگورہ اور واسا کمپنی مینگورکے چیف ایگزیکٹیو کیخلاف کیس دائر کردیا ، انہوں نے کہا کہ ٹی ایم اے مینگورہ اور واسا کمپنی مینگورہ سرکاری ملازمین کو بر وقت تنخواہوں ، اور ٹائم کی ادائیگی میں تقریباً چھ ، سات ماہ سے ٹال مٹول کررہے ہیں جس کی وجہ سے ٹیوب ویل اپریٹروں ، وال مینوں ، سنیٹری وکروں اور دیگر دفتری سٹاف ہر یکم تاریخ کوتنخواہوں کے حصول کیلئے در در کی ٹھوکریں کھا نے پر مجبورہیں ، ساتھ ہی ساتھ واسا کمپنی مینگورہ کے 26جولائی 2017کی یونین کے ساتھ معاہدے کے تحت ٹی ایم اے مینگورہ میں واٹر سپلائی ملازمین ، ٹیوب ویل اپریٹروں، وال مین اور سنیٹری ورکروزجوریٹائرڈ ہوچکے تھے ان کے بچوں کو کوٹے کے حساب سے بھرتی کیلئے واسا کمپنی پابند تھی مگر واساکمپنی نے منظور نظر افراد کو گذشتہ ماہ ٹیوب ویل اپریٹروں ، وال مین ، ڈرائیوروں اور سنیٹری ورکروں کی پوسٹوں پر غیر قانونی طور پر بھرتی کردیا جو سراسر ظلم ہے لہٰذا عدالت ہذا ان بھرتی شدہ ملازمین کو برطرف کرکے ریٹائرڈ ملازمین کے بچوں کو پہلے بھرتی کرنے ک احکامات جاری کرے ، اس سلسلے میں عدالت ہذانے واسا کمپنی مینگورہ اور ٹی ایم او مینگورہ کیخلاف مقدمہ دائر کرکے آئندہ پیشی کیلئے بارہ جون کی تاریخ دے دی ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More