جرائم پیشہ افراد کیخلاف گرینڈ اپریشن،بھاری اسلحہ برآمد، ملزمان گرفتار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 11 جون 2018ء) ضلعی پولیس سربراہ واحد محمود کے فوری احکامات پر ضلع بھر میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران جرائم پیشہ افراد ،مجرمان اشتہاریوں،سماج اور ملک دشمن عناصر کے خلاف جاری ایک باقاعدہ اور منظم کوئیک گرینڈ آپریشن جاری ہے۔ سپیشل پولیس کمانڈوز ایلیٹ فورس ،آپریشن پولیس ٹروپس ،لیڈیز پولیس،K-9 سکواڈ،بم ڈسپوزل پولیس یونٹ کی مجرمان اشتہاریوں کے ٹھکانوں پر کمانڈوز ایکشن۔پہاڑی دشوار گزار گھاٹیوں ،کھائیوں دروں کو سپیشل پولیس کمانڈوز ٹروپس نے گھیرے میں لے لیا۔ دشوار گزار پہاڑی علاقوں میں انتہائی مطلوب سماج اور ملک دشمن عناصر کیخلاف کمانڈوز ٹروپس پہاڑوں ،گھاٹیوں ،کھائیوں اور دروں میں داخل ہو گئے ۔آپریشن کے دوران مکانات چیک کئے گئے۔گزشتہ تین روز کے دوران ضلع بھر کے گردونواح میں سرچ اپریشن کے دوران سینکڑوں افراد کی بذریعہ جدید ٹیکنالوجی CRVS چھان بین کی گئی۔جبکہ بذریعہ جدید ٹیکنالوجی VVSہزاروں گاڑیوں کی بھی باریک بینی سے تلاشی لی گئی۔،سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن کے دوران اسلحہ و ایمونیشن جسمیں بندوق30عدد،کلاشنکوف5عدد،پستول60 عدد،کارتوس816عدد برامد کی،مکان کرایہ دارایکٹ میں176ایف آئی آر ،ہوٹل ایکٹ میں38ایف آئی آردرج کی گئی ۔جرائم پیشہ افراد اور سماج و ملک دشمن افراد کیخلاف شروع کی گئی آپریشن کے دوران تمام اہداف کامیابی سے حاصل کر لئے گئے۔جسمیں88.5کلو گرام چرس ، ہیروئن3000گرام ، 667لیٹر دیسی شراب برآمد کی جبکہ جرائم پیشہ اور اوارہ گردی میں2037مشتبہ افراد گرفتارکی اسی دوارن64 ملزم اشتہاریوں کوبھی گرفتار کرلیا،حساس مقامات64،لاڈواسپیکرخلاف ورزی 69ایف آئی ار ،فارن ایکٹ میں14ایف آئی ار،ہوائی فائرنگ میں 3ایف آئی ار درج کی گئی،اسی طرح قتل اقدام قتل میں 50فیصد کمی آئی ہے زناء،خلاف وضع فطری میں100فیصد کمی آچکی ہے ،ماہ مئی میں جتنی بھی مغوی،کار چوری،موٹر سائیکل چوری اور مال مسروقہ کی گئی اسمیں اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے100فیصد بازیابی اور برامدگی کی گئی،ماہ رمضان میں تراویح ،چاندنی رات اور عیدالفطر کے موقع پرپولیس کی اضافی نفری تعیناتی کرکے تاکہ عوام الناس کے جان ومال تحفظ اور ضلع سوات میں امن برقرار رہے،ملک دشمن عناصر کو اپنے مذموم ارادوں کو کامیاب نہ ہونے دینگے،ضلعی پولیس سربراہ نے تمام SPs،DSPsکو ہدایت کی گئی کہ چاندنی رات کے ہوائی فائرنگ میں روک تھام کیلئے عوام الناس میں شعور پیدا کرے ،ہوائی فائرنگ سے کسی قیمتی جانیں ضائع ہوسکتی ہے،اس امر سے دریغ کرے، تمام SPs،DSPsکو ہدایت دی کہ عید الفطر کے موقع پرباہر سے سوات آنے والے تمام سیاحوں کے داخلی وخارجی راستوں پر چیک پوائنٹس لگاکر ملک دشمن عناصراور دہشت پھیلانے والے لوگ پر کھڑی نظر رکھی جائیں تاکہ امن وامان برقرار رہے،ضلع سوات میں آج سے لیکرعیدالفطر کے چھٹیوں تک تما م پولیس آفیسرز اور جوانوں کی چھٹیاں منسوخ اورمزید چھٹی دینے پرپابندی لگادی گئی،تاکہ پولیس کے بھاری نفری کیوجہ سے ضلع سوات کے عوام اورباہر سے انے والے مہمانوں کو سیر وتفریح کیلئے ہرقسم مواقع فراہم کرے اور امن وامان برقرار رہے انہوں نے مزید کہا کہ چاندنی رات پر ہوائی فائرنگ کرنے والوں کیخلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More