انجینئرعمر فاروق، سلیم الرحمان، عرفان چٹان، اور مولانا حجت اللہ نے اخری روز کاغذات جمع کرادیئے

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 11 جون 2018ء) پی ٹی ائی کے رہنما انجنیئر عمر فاروق نے قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے ، انہوں اسسٹنٹ ریٹرنگ افیسر کو اپنے کاغزات نامزدگی پیش کئے ، انجنیر عمر فاروق حلقہ پی کے 6 اور حلقہ این اے 3 سے الیکشن لڑینگے، اس موقع پر انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے فیصلے کے بعد میں نے کاغذات نامزدگی جمع کردایئے ہیں، انہوں نے کہا کہ پارٹی مجھے یا جس کسی کو بھی ٹکٹ دے گی ان کیساتھ کھڑے ہونگے اور ان کو بھر پورسپورٹ کرینگے، انہوں نے کہا کہ اگلا الیکشن عمران خان بھاری مینڈیٹ سے جیت جائینگے
پی ٹی ائی کے سابق ایم این اے سلیم الرحمان نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 3 کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے ، انہوں نے کہا کہ پارٹی نے مجھ پر اعتماد کا اظہار کیا ہے ، جس کے بعد میں نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 3 کیلئے کاغذات جمع کئے ہیں، انہوں نے کہا کہ پارٹی پالیسیوں کا مکمل حمایت کیا جائیگا،
ایم ایم اے کی طرف مولانا حجت اللہ نے قومی اسمبلی کی الیکشن لڑنے کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرادئیے ہیں، مولانا حجت اللہ کو ایم ایم اے نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 3 کیلئے پارٹی ٹکٹ فراہم کیا تھا، جس کے بعد مولانا حجت اللہ نے جے یو ائی اور ایم ایم اے کی ٹکٹ پر ریٹرنگ افیسر سوات کو اپنے کاغذات پیش کر دیئے ، اس موقع پر مولانا حجت اللہ نے کہا کہ ائندہ حکومت ایم ایم اے بھاری مینڈیٹ سے جیت جائے گی ، انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد اللہ کی زمین پر اللہ کا نظام لانا ہے ۔
پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر عرفان حیات چٹان نے بھی صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 6 کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More