مینگورہ کے علاقہ طاہر آباد میں دو افراد کے مابین خونریز لڑائی، چھریوں کے وار سے نوجوان جاں بحق

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، 12 جون 2018ء) مینگورہ کے محلہ بنڑ، طاہر آباد میں گزشتہ روز شام کے قریب دو افراد کے مابین خونریز لڑائی کے نتیجہ میں ایک نوجوان جان کی بازی ہار گیا۔تفصیلات کے مطابق مینگورہ کے علاقہ طاہر آباد میں دو افراد کے مابین تکرار ہوئی جوکہ ہاتھاپائی اور خونریز لڑائی میں تبدیل ہوتے ہوئے چھریوں کے وار تک پہنچ گئی۔ جس کی نتیجہ میں وائلڈ لائف کا ملازم زڑہ ور خان ولد فضل ودود سکنہ بنڑ شدید زخمی ہوگیا جوکہ بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کے خلاف کاروائی اور تفتیش شروع کردی ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More