مدین، وائی ڈی ایس کی جانب سے مدین پولیس سٹیشن میں افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا

مدین (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 13 جون 2018ء) یوتھ ڈیولپمینٹ سوسائٹی پاکستان کی جانب سے خیبر پختونخوا پولیس کے لئے افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔گزشتہ روز وائی ڈی ایس نے پولیس سٹیشن مدین میں افطار پارٹی کی ایک پروقار تقریب رکھی۔ جس میں ڈی ایس پی سرکل مدین، اعلی پولیس افسران اور اہلکار سمیت مقامی عمائیدین نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر وائی ڈی ایس کے چئیرمین فرہاد شاہ نے بتایا کہ خیبرپختونخوا پولیس کی قربانیاں لازوال ہیں۔ علاقے سے جرائم کے خاتمہ کے لئے پولیس اور عوام کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔ افطار پارٹی کا مقصد پولیس اور مقامی نوجوانوں اور عمائیدین کو آپس میں ملانا اور پولیس کے حوصلے کو بلند کرنا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ وائی ڈی ایس عوامی روابط کےلئے مختلف قسم کے پروگرامات کررہی ہیں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More