عید کا پہلا دن، ہزاروں سیاحوں کی آمد، کالام میں ہوٹل بھر گئے

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 16 جون 2018ء) سوات میں عید کا پہلا دن ، سوات کے سیاحتی علاقوں میں سیاحوں اور مقامی لوگوں کارش، بڑی تعداد میں سیاحوں کی امد کی وجہ سے ٹریفک جگہ جگہ بند، کالام کے ہوٹل بھر گئے ، تفصیلات کے مطابق وادی سوا ت میں عید کے پہلے ہی دن کثیر تعداد میں ملک بھر سے سیاحوں کی آمد جاری ہے، سوات کے حسین وادیوں کالام، مالم جبہ، مرغزار ،بحرین، مدین اور سنگر ، سمیت دیگر علاقوں میں سیاحوں کی بڑی تعداد کی آمد کے بعد جگہ جگہ سڑکوں پر ٹریفک جام ہے، جس سے سیاحوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے،سیاحوں کی کثیر تعداد میں آمد کے بعد کالام، مالم جبہ، مرغزار، میاندم،مدین اور بحرین سمیت دیگر سیاحتی علاقوں کے ہوٹل سیاحوں سے بھر گئے ہیں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More