سابق صوبائی وزیر ملک دیدار نے پوری برادری سمیت مسلم لیگ میں شمولیت کا اصولی فیصلہ کرلیا

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 19 جون 2018ء) سابق صوبائی وزیر ملک دیدار نے مسلم لیگ (نواز) میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق سابق صوبائی وزیر ملک دیدار نے خاندان اور ساتھیوں سمیت مسلم لیگ (نواز) میں شمولیت کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے۔ اس سلسلہ میں چند دن قبل مسلم لیگ (ن) کے اعلیٰ سطحی وفد انجینئر امیر مقام کی قیادت میں سابق صوبائی وزیر ملک دیدار سے ملاقات کی اس موقع پر ضلعی ناظم محمد علی شاہ خان ضلع ممبر حاجی محمد زمین ۔نادر شاہ خان ، عثمان خان تحصیل ناظم خوازہ خیلہ و دیگر لیگی رہنما بھی ہمراہ تھے۔ وفد نے ملک برادری کو پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت کی دعوت دی جیسے ملک دیدار اور انکے برادری نے انجینئر امیرمقام پر بھر پور اعتماد کا اظھار کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن میں باقاعدہ طور پر شمولیت کا اصولی فیصلہ کیا اور عنقریب ایک بڑے جلسہ عام میں شمولیت کا اعلان کرینگے بعد میں آمن و اتفاق واتحاد خوشحالی اور ملک و قوم کی بہتری کیلئے دعا کی گئی۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More