کالام ہوٹل ایسوسی ایشن اور نوجوانوں نے اگلے ہفتہ سے مہوڈنڈ جھیل کی صفائی کیلئے آگاہی مہم کے آغاذ عندیہ دیدیا

کالام (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 23 جون 2018ء) کالام ہوٹلز ایسوسی ایشن اور اوشو مٹلتان سمیت کالام کےنوجوانوں نے اگلے ہفتہ مہوڈنڈ جھیل میں صفائی کیلئےآگاہی مہم شروع کرنے کا عندیہ دیدیا۔ جس کیلئے اسسٹنٹ کمشنر بحرین جناب آفتاب احمد خان سے بھی تعاون کی اپیل کی گئی جس پر انہوں نے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے نوجوانوں نے سوشل ایکٹوسٹ ،ٹریڈرز ,ٹرانسپورٹرز ,اور صحافت سے وابستہ افراد کو تعاون کی اپیک کی ہے۔ اور مہوڈنڈ جھیل سے وابستہ تمام کاروباری حضرات اور آنے والے ٹورسٹ سے بھی اپیل کی ہے کہ ان نوجوانان اور ہوٹلز ایسوسی ایشن کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے ہر قسم کچرا دریا میں پھینکنے اور جھیل مہوڈنڈ جیسے خوبصورت ٹورسٹ پوائنٹ کو کچرے کی ڈھیر بنانے کے بجائے کچرے کو مخصوص جگہ پہ ٹھکانے لگائیں تاکہ آنے والے ٹورسٹ حضرات کیلئے بھی صاف ستھرا ماحول میسر کیا جاسکے اور جھیل مہوڈنڈ کی خوبصورتی کو بھی ماند ہونے سے بچایا جا سکے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More