جے یو آئی تحصیل کبل کابینہ نے ایم ایم اے سے علیحدگی کی دھمکی دیدی، ممتاز خان کا آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 26 جون 2018ء) جمعیت علماء اسلام تحصیل کبل کے امیر مولانا مفتی عارف اللہ اور نامزد امیدوار ممتاز خان نے کبل پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمعیت علماء اسلام پی کے سات میں مضبوط ہے ،تمام سابقہ ریکارڈ کو سامنے رکھ کر ہم ضلعی ،صوبائی ،مرکزی ایم ایم اے قیادت سے مطالبہ کیا کہ ممتاز خان کی پوزیشن مضبوظ ہے لہٰذا پی کے سات کا ٹکٹ ان کو دیاجائے،ضلعی قیادت نے کل رات تک ہمیں اعتماد میں رکھا تھا کہ پی کے سات کا ٹکٹ ایم ایم اے کے ممتاز کو ہی دیا جائیگا ،لیکن راتوں رات فیصلہ تبدیل کیا گیا جس کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اس حلقے سے جمعیت علماء اسلام نے قربانیاں دی ہیں مگر جماعت اسلامی کو ٹکٹ دینا ہمارے ساتھ سراسر ظلم وناانصافی ہے اور اس حلقہ سے جمعیت علماء اسلام کو ٹکٹ نہ دینا میرٹ کی دھجیاں اڑانے کے مترادف ہے ،انہوں نے کہا کہ اگر ہمارا مطالبہ نہ مانا گیا تو ہم ممتاز خان کو آزاد حیثیت سے میدان میں اتاردینگے ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More