الیکشن کمیشن نے انجینئر عمر فاروق کو الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی، کاغذات درست قرار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، 26 جون 2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما انجینئر عمر فاروق کے کاغذات نامزدگی الیکشن ٹریبونل نے منظور کرلئے۔تفصیلات کے مطابق چند روز قبل انجینئر عمر فاروق کی کاغذات نامزدگی میں چند پیچیدگیوں کی بنا پر ان کے کاغذات کو ناقابل قبول قرار دئے گئے تھے۔ تاہم آج بروز منگل الیکشن ٹریبونل نے ان کے کاغذات کو درست قرار دے کر ان کو حلقہ این اے تین سے انتخابات لڑنے کی اجازت دیدی۔ اور متعلقہ ریٹرننگ آفیسر کو حکم جاری کیا کہ انجینئر عمر فاروق کا نام اہل امیدواروں کی فہرست شامل کیا جائے۔یاد رہے کہ انجینئر عمر فاروق کے کیس کی عدالتی کاروائی کا سارا انتظام ایڈووکیٹ سہیل سلطان نے کیا جن کا شمار پی ٹی آئی کے نظریاتی کارکنان میں ہوتا ہے اور انہوں نے خود بھی پی کے پانچ کیلئے کاغذات جمع کرائے ہیں تاہم ابھی تک واضح ارادہ ظاہر نہیں کیا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More