تبدیلی کا پانچ سالہ دور محرومیوں کا دور تھا جو عوام جان چکی ہے ۔واجدعلی خان

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 28 جون 2018ء) عوامی نیشنل پارٹی پی کے پانچ کے نامزد امیدوار واجد علی خان نے کہا ہے کہ سوات کے عوام اس دفعہ تعمیر و ترقی اور خوشحالی کو ووٹ دیں گے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز حلقہ پی کے پانچ کے انتخابی مہم میں لوگوں سے ملاقات کے دوران کیا ، انہوں نے کہا کہ اے این پی کا پچھلا دور عوام کے سامنے ہے جس میں تعلیم ، صحت اور روزگار کے حوالے سے اقدامات سمیت قوم کیلئے بیش بہا قربانیاں ہیں ، تبدیلی کا دور بھی اگر اے این پی کا ہوتا تو یہاں ضلع کی سطح پر یونیورسٹی اور تحصیل کی سطح پر ڈگری کالج ہوتا ، انہوں نے کہا کہ تبدیلی کا پانچ سالہ دور محرومیوں کا دور تھا جو عوام جان چکی ہے اور اس دفعہ اے این پی پر پھر سے اعتماد کرکے تعمیر و ترقی کا نیا دور شروع ہوگا ، تعلیم ، صحت ، روزگار اور ترقی ہمارا منشور ہے ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More