فضاگٹ کی پہاڑی میں پراسرار شخص نے لوگوں کو پریشانی میں ڈال دیا، یہ شخص کون تھا؟

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 30 جون 2018ء)فضاگٹ کے پہاڑی میں پھنسے شخص نے لوگوں کو مشکل میں ڈال دیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز فضاگٹ کی پہاڑی میں ایک شخص کو دیکھا گیا جوکہ انتہائی دشوار گزار پہاڑیوں کے بیچ میں کھڑا تھا اور سڑک پر سینکڑوں لوگوں کی بھیڑ اس کا تماشہ دیکھ تھے لیکن کسی کو بھی معلوم نہیں تھا کہ مذکورہ شخص وہاں کیا کرنے گیا ہے تاہم ریسکیو 1122 کی ٹیم نے اس کو بحفاظت اتاردیا بعد میں زما سوات ڈاٹ کام سے ریسکیو 1122 کے ترجمان وقار خان کے ٹیلیفونک گفتگو میں انکشاف کیا کہ مذکورہ شخص کا ذہنی توازن درست نہیں تھا اور وہ اوپر چڑھنے کی متضاد مقاصد کا ذکر کررہا تھا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More