وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ کیلئے سوات کے محمود کے نام پر غور جاری، باقاعدہ اعلان جلد متوقع

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 01 آگست 2018ء) خیبر پختونخواہ کے وزارت اعلیٰ کیلئے نام فائنل ہونا طول پکڑ گیا۔دو دن قبل عاطف خان کے نام پر اتفاق ہوا اور باقاعدہ اعلان کیلئے 48 گھنٹے کا وقت دیا گیا تاہم آج انتہائی باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ عاطف خان کے بجائے سوات کے محمود خان کے نام پر غور کیا جارہا ہے اور قوی امکان ہے کہ محمود خان کو خیبر پختونخواہ کا نیا وزیر اعلیٰ مقرر کیا جائے جوکہ سوات کیلئے ایک اعزاز ہوگا۔ ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین نے محمود کی مکمل ہمایت میں ہے اور باقاعدہ اعلان بہت جلد متوقع ہے جس کیلئے شائد کچھ وقت درکار ہے تاکہ صورت حال کو دیکھتے ہوئے مناسب وقت پر باقاعدہ اعلان کیا جاسکے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More