4 پولنگ اسٹیشنوں کے بیلٹ پیپرز بیگ تاحال نہ مل سکے، الیکشن کمیشن کے حکم کا انتظار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 02 آگست 2018ء) سوات کے صوبائی حلقہ پی کے4 میں دوبارہ گنتی تاحال دوبارہ شروع نہ ہوسکی۔ چار پولنگ اسٹیشنوں کے بیلٹ پیپر کے تھیلے متعلقہ عملہ کو نہ مل سکے۔ بمورخہ 31 جولائی الیکشن کمیشن کو ریٹرننگ آفیسر برائے پی کے چار کی جانب سے تحریری درخواست بھی ارسال کی گئی تاہم فی الحال اس درخواست پر کوئی کاروائی منظر عام پر نہیں آئی۔ یاد رہے کہ اس حلقہ پر پی ٹی آئی کے عزیز اللہ گران کامیاب ہوئے تھے جبکہ ن لیگ کے صوبائی صدر امیر مقام چند ووٹوں سے ہار گئے تھے، جس پر امیر مقام نے دوبارہ گنتی کے لئے درخواست دی تھی۔ درخواست کو منظور کیا گیا تھا اور دوبارہ گنتی میں ایک سو سے زائد پولنگ اسٹیشنوں پر گنتی ہوئی تھی۔ تاہم گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول نمبر 2 قمبر، دارلعلوم اسلامیہ چارباغ ، گورنمنٹ گرلز ہائر سیکینڈری سکول چارباغ کے بیلٹ پیپرز حلقہ این اے تین میں چلے گئے تھے جبکہ حلقہ این اے تین کے گورنمنٹ پرائمری اسکول کوکارئی کے بیلٹ پیپرز حلقہ پی کے چار میں آگئے تھے اسلئے گنتی کے عمل کو روک دیا گیا تھا۔ اب ریٹرننگ افیسر برائے حلقہ پی کے چار الیکشن کمیشن کوارسال کئے گئے تحریری درخواست کے جواب کا منتظر ہے تاکہ گنتی کا عمل دوبارہ شروع ہوسکے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More