ملاکنڈ ڈویژن میں پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف گھیرا تنگ کردیا

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 02 آگست 2018ء) ملاکنڈ ڈویژن میں پولیس نے جرائم پیشہ افراد کا گھیرا تنگ کردیا ، ڈویژن بھر کے مختلف علاقوں میں کاروائی کرتے ہوئے بڑی مقدار میں اسلحہ و منشیات برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ، ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈویژن محمد سید وزیر خان نے اس حوالہ سے انہوں نے مزید بتایا کہ ملاکنڈ ڈویژن کو منشیات سے پاک کرنا ہمارا عزم ہے ، پولیس فورس منشیات کے خاتمہ میں کردار ادا کررہی ہے عوام کو بھی اس سلسلہ میں پولیس فورس سے تعاؤن کرنی ہوگی تاکہ منشیات جیسی لعنت سے معاشرہ پاک کیا جاسکے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اخباری بیان جاری کرتے ہوئے کیا، تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈویژن محمد سید وزیر خان کی خصوصی ہدایت پر ملاکنڈڈویژن پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 74مفروران ، 772مشتبہ گان ، 4 ایس ایم جی ،6 رائفل ،19 بندوق ،85 پستول ،1272کارتوس ، 33 جارجر،3 ڈائمنٹ ،20 ڈیٹو نیٹر ، 3 سیفٹی فیوز،5 خنجر،1.500kgبارود، 97.609کلوگرام چرس جبکہ 152لیٹرشراب برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا ، گرفتار ہونے والے ملزمان کے الگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ، ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈویژن محمد سید وزیر نے کہا کہ میں عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ جرائم پیشہ افراد کی نشاندہی کرکے پولیس کو اطلاع دیں جس پر بروقت پولیس کاروائی کرکے اپ کو اور اپکے بچوں کو ایک پر امن اورجرائم سے پاک معاشرہ میسر کریں ، پولیس عوام کی خدمت کے لئے ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں اور عوام کی خدمت میں کسی قسم کی کوتاہی براداشت نہیں کریں گے ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More