سوات کے حلقہ PK-4 کے گمشدہ تھیلے مل گئے الیکشن کمیشن کا حکم آگیا،آج ہی فیصلہ متوقع

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، 07 آگست 2018ء) سوات کے حلقہ پی کے چار کے گمشدہ تھیلے مل گئے الیکشن کمیشن کا حکم آگیا، تفصیلات کے مطابق سوات کے حلقہ پی کے چار پر دوبارہ گنتی کیلئے امیر مقام کی جانب سے الیکشن کمیشن کو درخواست دی گئی تھی اور گنتی کا عمل بھی شروع کیا گیا تھا تاہم گنتی کے دوران معلوم ہوا کہ متعلقہ حلقہ کے چار پولنگ اسٹیشنوں ، کوکارئی ، قمبر اور چارباغ کے ووٹوں سے بھرے تھیلے موجود ہی نہیں ہیں تحقیق پر پتہ چلا کہ مذکورہ تھیلے این اے کے تھیلوں میں چلے گئے ہیں جن کو نکالنے کیلئے الیکشن کمیشن سے باقاعدہ تحریری اجازت درکار ہوگی تاہم 31 آگست کو ضلعی رٹرننگ آفیسر نے ان تھیلوں کو نکالنے کے بابت الیکشن کمیشن کو درخوات بھیج دی تھی جس کا جواب آج موصول ہوا ہے اور امکان ہے کہ ان تھیلوں کی گنتی آج ہی مکمل کی جائیگی اور اس حلقہ پر کامیاب امیدوار کا اعلان بھی آج ہی متوقع ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More