کانگو وائرس کے ممکنہ خطرات،ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عیدالاضحی پر صفائی مہم کا فیصلہ

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، 10 آگست 2018ء) سوات کی ضلعی انتظامیہ نے عیدالاضحی کی آمد کے پیش نظر قربانی کے جانوروں میں کانگو وائرس کے ممکنہ خطرات کا تدارک کرنے کیلئے فوری طور پر ہمہ گیر صفائی مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم کی زیرصدارت انکے دفتر گلکدہ سیدو شریف میں اجلاس ہوا جس میں آئندہ ایک عشرے کے دوران مویشی منڈیوں، بازاروں اور گلی کوچوں میں جانوروں کی بہتات کے سبب کانگو وائرس نمودار ہونے اور اسکی ہلاکت آفرینیوں کے امکانات ختم کرنے کیلئے متعدد فیصلے کئے گئے اجلاس میں تمام تحصیلوں اور شعبوں کے اسسٹنٹ کمشنروں،ٹی ایم ایز، میونسپلٹیوں، محکمہ صحت، لائیوسٹاک، خوراک، پولیس، ریسکیو 1122، ڈبلیو ایس ایس سی و دیگر متعلقہ اداروں کے حکام اور زعماء و بلدیاتی نمائندوں نے شرکت کی ثاقب رضا اسلم نے واضح کیا کہ کانگو دراصل موذی مرض ایڈز سے بھی زیادہ خطرناک وائرس ہے جو مریض سے سرایت کرکے اسکے پورے خاندان اور دوست احباب کو متاثر کر سکتا ہے حتیٰ کہ اس مرض کے نقصانات اور ہلاکتوں سے بچنے کیلئے مریض کو باقی انسانوں سے بالکل الگ تھلگ کرکے علاج کیا جاتا ہے اور شفایابی کی امید بھی کم سے کم ہوتی ہے جبکہ موت واقع ہونے پر لاش کو بھی جلا کر دفنانا پڑتا ہے تاکہ وائرس کو پھیلاؤ سے روکا جا سکے اس سے بچاؤ کا واحد حل اسلام کے حکم صفائی پر حقیقی عمل سے ممکن ہے انہوں نے شہریوں، مویشی تاجروں اور حکام پر زور دیا کہ جانوروں کی صحت و صفائی کے ساتھ گھروں، گلی کوچوں، مویشی منڈیوں اور مذبحہ خانوں میں حفظان صحت کا خاص خیال رکھیں کیونکہ یہ مرض گندے جانوروں سے پھیلتا ہے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سوات نے کئی فیصلوں کی منظوری دی جن کے تحت محکمہ لائیو سٹاک، ضلعی انتظامیہ، ٹی ایم اوز اور لائیوسٹاک افسروں کے مابین موثر رابطوں اور صفائی مہم کامیاب بنانے کیلئے ضلعی سطح پر خصوصی واٹس ایپ گروپ قائم ہو گا تمام افسران کے باقاعدگی سے اجلاس ہونگے مجاز اتھارٹی سے اجازت کے بغیر کوئی مویشی منڈی قائم نہیں کی جائے گی ضلع میں داخل ہونے والے تمام جانوروں کے طبی معائنے اور سپرے کا بندوبست کیا جائے گا عیدالاضحی سے ایک ہفتہ قبل دفعہ 144نافذ کرکے سڑکوں اور گلی کوچوں میں جانوروں کی ہرقسم آلائشوں کی فوری صفائی یقینی بنائی جائے گی مویشیوں کی ہرقسم گندگی کو دریائے سوات یا ندی نالوں میں بہانے کی موثر روک تھام کی جائے گی نیز تمام ہسپتالوں اور طبی مراکز میں کانگو کی تشخیص اور علاج کا خصوصی انتظام ہو گا ثاقب رضا اسلم نے عیدلاضحی کے دوران ضلعی انتظامیہ، ٹی ایم ایز، ڈبلیو ایس ایس سی، ریسکیو 1122 اور دیگر متعلقہ اداروں اور شعبوں کے افسران اور اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کرنے کا اعلان بھی کیا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More