کالجوں میں داخلہ نہ ملنے کے خلاف طلبہ کے احتجاجی مظاہرے

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، 13 آگست 2018ء) جہانزیب کالج عمارت کی تعمیر، ہزاروں طلبہ داخلوں سے محرام ، سوات میں انٹر امتحانات پاس کرنے والے طلبہ کا داخلہ نہ ملنے کے خلاف جہانزیب کالج کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ، طلبہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے ہزاروں کی تعداد میں کالج میں داخلہ کے لئے فارم جمع کرائے ہیں لیکن نئی عمارت کی عدم تعمیر کی وجہ سے اس سال جہانزیب کالج میں صرف 450 طلبہ کو داخلہ دیا جارہا ہے۔ یوں سیکڑوں طلبہ داخلوں سے محروم رہ جائیں گے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ کالج میں سیکنڈ شفٹ شروع کرکے طلبہ کو تعلیم حاصل کرنے کا موقع دیا جائے۔

Facebook Comments