پاک فوج شجرکاری مہم کے تحت سوات میں ساڑھے بارہ ہزار پودے لگائے گی

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، 13 آگست 2018ء) ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم نے سوات کے علاقہ برہ بانڈئی میں پاک فوج کے زیراہتمام ایک سادہ مگر پروقار تقریب میں یوم آزادی اور موسم برسات کے حوالے سے شجر کاری مہم کا افتتاح کیا تقریب میں لیفٹیننٹ کرنل عامر نذیر، لیفٹیننٹ کرنل عفان احتشام اور پاک فوج کے دیگر افسران کے علاوہ سول حکام، بلدیاتی نمائندوں اور عمائدین علاقہ نے بھی شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ پاک فوج مہم کے دوران ساڑھے بارہ ہزار پودے لگائے گی اور انہیں تناور درخت بنانے تک نگراں بھی مقرر ہونگے جو محکمہ ماحولیات کی طرف سے جاری شجرکاری مہم کے علاوہ ہے انہوں نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ درخت لگانے سے سوات کا قدرتی حسن دوبالا ہوگا اور خشک سالی و آبی قلت کے مسائل بھی کم ہونگے انہوں نے علماء، اساتذہ و طلبہ اور نوجوانوں سمیت زندگی کے تمام طبقوں کو شجرکاری مہم میں بھرپور حصہ لینے پر زور دیا.

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More