ڈپٹی کمشنر ثاقب رضا نے کہا ہے کہ ضلع سوات سمیت پورے ملک میں امن قائم ہے

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، 15 آگست 2018ء) ڈپٹی کمشنر ثاقب رضا نے کہا ہے کہ ضلع سوات سمیت پورے ملک میں امن قائم ہے ، سکولوں میں جشن آزادی کے پروگرام ہورہے ہیں ، دہشت گردی سے پاک یہ علاقہ سیاحت کیلئے بھی مشہور ہیں ، ہماری خواہش ہے کہ سوات ٹورسٹ انڈسٹری ترقی کرے ، اس کیلئے ضلعی اور صوبائی حکومت نیوسٹرز کی حوصلہ افزائی کریگی ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مالم جبہ میں چشن آزادی کے دن کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر ڈی سی نے جشن آزادی کیک کاٹا اور پر کشائی کی ، ڈی سی سوات ثاقب رضا نے کہا ہے کہ اس وادی میں مکمل طور پر امن بحال ہے ، ملک بھر اور بیرون ملک سے سیاحت سے وابستہ افراد یہاں پر آئیں اور اس وادی میں انویسٹمنٹ کریں ، اس حوالے اس کو بھر پور سپورٹ کیا جائیگا ، انہوں نے کہا کہ جشن آزادی کے موقع پر میں تمام پاکستانیوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ، میری دعا ہے کہ پاکستان اور سوات دن دگنی رات چکنی ترقی کریں ، انہوں نے کہا کہ سیاحوں اور ٹوسٹ مقدمات پر ضلعی حکومت بھر پور سیکورٹی فراہم کرے گی ، انہوں نے کہا کہ جب اس وادی میں سیاح آئیں گے تو یہاں کے معیشت پر بھی اس کے بہترین اثرات مرتب ہوں گے اور روزگار کے مزید مواقع پیدا ہونگے ، انہوں نے جشن آزادی کے دن کے مناسبت پر پور قوم کو مبارکباد دی۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More