پولیس اسٹیشن انیوالے فریادیوں کیساتھ اچھا سلوک کیا جائے ، ڈی پی او سید اشفاق انور

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، 16 آگست 2018ء) ضلعی پولیس آفیسر سید اشفا ق انور نے اپنے آفس میں حالیہ تبدیل ہو نے والے تمام تھانہ جات کے محرر اور مد محرران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو بھی تھانہ میں تشریف لائیں ان کے ساتھ اچھا رویہ اختیار کرکے انکا مسئلہ غور سُن کر قانون کے مطابق حل کریں۔ہم عوام کو سہولت دینگے اورسماج دشمن عناصر کی سرکوبی کرینگے ۔ضلعی پولیس آفیسر نے کہا کہ تھانو ں میں نفری کی حاضری یقینی بنائیں اور تھانو ں کے سیکورٹی کوبہتر بنائیں ،تھانے کی نفری تھانے میں کم اور روڈ پر گشت کرتی ہو ئی زیا دہ نظر آئیں ۔نوکری پرچہ خود بنائیں ،آپ کے علاقے میں جہا ں جہاں کرائم ہو رہا ہو وہاں زیادہ سے زیادہ گشت کریں ،پٹرولنگ آفیسرز پٹرولنگ کرتے وقت تمام منشیات فروشوں کو چیک کریں ،اپنے تھانوں کے ریکارڈکی تکمیل کریں ،تھانے کی صفائی ستھرائی محرران صاحبان کی ذمہ داری ہے جس کو خوش اسلوبی سے نبھایا جا ئے۔ضلعی پولیس آفیسر نے مزید کہاکہ تھانو ں میں DRCکی مدد کریں ،جو بھی ان کے کام میں مداخلت کریں ان کے خلاف رپورٹ کریں ۔آپ کے جو بھی مسائل ہو اپنے آفسران کو بر وقت آگاہ کریں ۔محرران اپنا ٹرن آوٹ درست رکھیں ،اچھی کارکردگی دکھانے والوں کو انعام اور ناقص کاکردگی دکھانے والوں کو سزا دینگے ۔ زوردست خان گزشتہ کئی دنوں سے گھر سے نکل کرلاپتہ ہوگیا ہے

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More